پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کریگا

اتوار 27 مارچ 2016 16:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء ) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کرے گا۔

(جاری ہے)

کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان میں مقرر کردہ پاس مارکس سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء وطالبات فیل تصور کئے جائیں گے۔ سالانہ امتحان پاس کرنیوالے طلباء وطالبات یکم اپریل بروزجمعہ سے کلاس ششم اورنہم میں داخلے حاصل کرسکیں گے۔ محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں امیدواروں کے نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :