ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کامطالبات کے حق میں30 مارچ کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنادینے کا اعلان

اتوار 27 مارچ 2016 16:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء)ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن نے مطالبات کے حق میں 30مارچ کو دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن پنجاب اور لاہور ڈویژ ن کا مشترقہ اجلاس جنرل سیکرٹری پنجاب محمود مختار چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت ٹریسر کو سکیل 11 ڈرافٹسمین سکیل 16 ہید ڈرافٹسمین کو سکیل 17 اور سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین کو سکیل 17اور سپیشل الاؤنس 10 ہزار روپے اور چیف ڈرافٹسمین کو سکیل 18میں اپ گریڈ کرے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے دھرنا جاری رہیگا۔