پی کے 8ضمنی الیکشن، سرورجان پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار نامزد

اتوار 27 مارچ 2016 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) پاکستان راہ حق پارٹی ضلع پشاور نے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب اکبر حیات کی رحلت کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 8پر ضمنی الیکشن کے لئے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سرورجان رحمانی کو امیدوار نامزد کردیا ہے، پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ضلعی جماعت نے پی کے 8پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے پاکستان راہ حق پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری سرورجان رحمانی کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اس موقع پر نامزد امیدوار سرورجان رحمانی کا کہنا تھا کہ پی کے8ضمنی الیکشن میں دیگر جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے، اتحاد کے لئے جماعتیں رابطے میں ہیں لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی جو فیصلہ کرے گی اسے من وعن قبول کرونگا۔

متعلقہ عنوان :