پشاور یونیورسٹی کیمپس کی تمام جامعات ، کالجز و دیگر اداروں کا اجلاس

اجلاس میں یونیورسٹی کیمپس کی سیکیورٹی سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،سیکورٹی کومزید بہتربنانے کافیصلہ

اتوار 27 مارچ 2016 16:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) پشاور یونیورسٹی کیمپس کی تمام جامعات ، کالجز و دیگر اداروں کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور پروفیسرڈاکٹر ظہور سواتی، وائس چانسلر انجنےئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین ، رجسٹرار اسلامیہ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر سریر بادشاہ اور ڈائریکٹر ارنم ڈاکٹر رؤف خٹک و دیگر نمائیندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کیمپس کی سیکیورٹی سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کیمپس کے تمام جامعات و دیگر اداروں کے مابین سیکیورٹی کے لحاظ سے بہترین ربط پیدا کرنے کے لئے ایک ہی چیف سیکیورٹی آفیسر کو تعینات کرنے کے پہلے سے کئے گئے فیصلے سے گورنر کو باقاعدہ طور پر آگاہ کرکے ان تعیناتی کے لئے اجازت لی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تمام سیکیورٹی عملہ ایک ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے عمل کر سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مزکورہ داروں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو گاہے بہ گاہے ٹریننگ کی جائے تاکہ جدید اسلحہ کے استعمال و رد عملے نظام کو مزید فعال بنایا جا سکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکیورٹی آفیسر کی تنخواہ و دیگر اخراجات تمام ادارے ملکر ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :