مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کر نا ہمارا اولین فریضہ ہے ،صدر ایجوکیشن فارم بلوچستان وقار ریکی

اتوار 27 مارچ 2016 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ناممکن ہے علم ہی کے ذریعے ہم مستقبل کے چیلنجز سے نبر د آزما ہو سکتے ہیں مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کر نا ہمارا اولین فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار ریکی ایجوکیشن فارم بلوچستان کے صدر وقار ریکی اور جنرل سیکرٹری یحییٰ ساحل ریکی نے طلباء کے ایک وفد سے گفتگوکے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کر نا ہر مسلمان زن ومرد کا دینی فریضہ ہے ملک میں تعلیم عام کر کے ہم ترقیاتی اقوام کے صف میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن بد قسمتی سے صوبہ بلوچستان کے طلباء آج کے اس ترقیاتی دور میں بھی دیگر اقوام کے نسبت تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں اور دن بدن شرح ناخواندگی میں اضافہ ایک افسوسناک عمل ہے تعلیم کے فقدان کے باعث اکثر طلباء منفی سر گرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں جو کہ معاشرے کی تباہی اوراپنے ہم عمر طلباء کیلئے فرار کے رجحان کو جنم دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں تعلیم کے فروغ اور مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر کے بلوچستان کے طلباء کو مفید شہری بنا سکتے ہیں والدین کا اولین فریضہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروائے تاکہ یہی بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر مستقبل میں اپنے والدین ، خاندان اور ملک وقوم کا روشن کر سکیں اور ملکی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور محنتی طلباء کیلئے سالانہ وظائف کا اہتمام کرے تاکہ طلباء کی حوصلہ افزائی ہو سکے

متعلقہ عنوان :