جلیل اندرابی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کو انصاف فراہم دلانا چاہتے تھے۔ میر واعظ

اتوار 27 مارچ 2016 14:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ انسانی حقوق کے ممتاز کشمیری کارکن جلیل اندرابی کا بھارت فوج کی زیر حراست ماورائے عدالت قتل ایک انتہائی افسوسناک عمل تھا ۔

(جاری ہے)

میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جلیل اندرابی کاقتل تحریک آزادی کیلئے انتہائی نقصان دہ تھاکیونکہ وہ محکموم کشمیریوں کے حقوق بات کرتے تھے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کو انصاف فراہم دلانا چاہتے تھے۔

حریت سربراہ نے کہا کہ جلیل اندرابی کے پوسٹ مارٹم سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بھارتی فوج نے گرفتاری کے بعد انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ جلیل اندرابی شہید کر دیے گئے لیکن ان کی آواز ہرگز خاموش نہیں کی جاسکتی۔ یاد رہے کہ جلیل اندرابی کو میجر اوتار سنگھ کی زیر قیادت بھارتی فوج کے اہلکاروں نے 8مارچ 1996ء کو گرفتار کیا تھا اور گرفتاری کے تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :