بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہاہے، یاسین ملک

اتوار 27 مارچ 2016 14:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھارتی پویس کی طرف سے سرینگر میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے مائسمہ اور ککر بازار کے علاقوں میں پر امن مظاہرین جن میں اکثریت خواتین کی تھی ، پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے خواتین سمیت بیسیوں مظاہرین زخمی ہو گئے ۔

محمد یاسین ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی مبنی برحق آواز کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری صحتیابی کی دعا کی۔ دریں اثنا جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے شہید جلیل اندرابی کی برسی کے سلسلے میں سرینگر میں اپنے دفتر پر قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :