غازی آباد میں نا معلوم کار سواروں نے پندرہ سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا

اتوار 27 مارچ 2016 14:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ غازی آباد میں نا معلوم کار سواروں نے پندرہ سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حمید پورہ کا رہائشی شکیل نیا پل کے قریب چابیاں بنانے کا کام کرتاتھا اور گزشتہ روز نا معلوم کار سوار افراد اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔ پولیس نے شکیل کے بھائی بشیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔