مظفر گڑھ حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

10 سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک

اتوار 27 مارچ 2016 14:13

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی 10 سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مظفر گڑھ کے علاقہ قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور راہگیر آگ کی لپیٹ میں آ گئے جس سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے ۔

زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا جن میں سے مزید 3 افراد دم توڑ گئے ہیں جس سے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ۔ جھلس کر زخمی ہونے والے 10 سے زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔