بلوچستان میں جان لیوا بیماری ایڈز کے وائرس ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ
محکمہ صحت کے حکام نے مختلف علاقوں میں لوگوں کے خون کا تجزیہ کرنے کا عمل شروع کر دیا کو ئٹہ میں 226 مر یضوں کا علاج ہو رہا ہے تربت میں 68 کا علاج شروع ہے ڈاکٹر نور قاضی
اتوار 27 مارچ 2016 14:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) صوبہ بلوچستان میں جان لیوا بیماری ایڈز کے وائرس ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام نے مختلف علاقوں میں لوگوں کے خون کا تجزیہ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر نور قاضی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کوئٹہ اور تربت میں قائم مراکز میں جب مختلف بیماریوں کے لیے مریضوں کے خون کے تجزیے کیے گئے تو اس سے پتا چلا کہ یہاں قابل ذکر تعداد میں لوگ ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔
کو ئٹہ میں 226 مر یضوں کا علاج ہو رہا ہے اور تربت میں 68 کا علاج شروع ہے۔ کو ئٹہ میں 173 مرد ہیں، 44 خواتین ہیں 9 بچے ہیں اور اسی طرح تربت میں47 مرد ہیں 18 خواتین ہیں اور 3 بچے ہیں مز ید کو ئٹہ کے اندر ہم سروے کرنے جارہے ہیں کام شروع ہوچکا ہے میرے اندازے کے مطابق یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ صوبے میں شعبہ صحت کے لیے مختص کیے گئے فنڈز میں اضافے کے بعد مختلف اسپتالوں میں خون کے تجزیے کرنے کیلئے مشینیں لگائی گئی تھیں اور جب یرقان اور دیگر بیماریوں کیلئے مریضوں سے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے تو اسے ایڈز کے تجزیے کیلئے بھی بھیجا جاتا ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگ بھی موجود ہیں۔
ڈاکٹر نور قاضی کے مطابق اس وقت کوئٹہ کے ساتھ ساتھ ابتدائی طور پر لسبیلہ گڈانی، نصیر آباد، ڑوب شیرانی اور قلعہ سیف اللہ میں بھی جائزہ لینے کا کام شروع کر دیا گیا ڈاکٹر نور قاضی کے مطابق ایڈز کے بارے میں کچھ اس طرح سے رویے ہیں لوگوں کے کہ اگر مریض کسی کو بتائے تو وہ ایڈز کو خدا نا خواستہ کسی بدکاری وغیرہ کے حوالے سے جاننے لگتے ہیں تو اس حوالے سے وہ اپنا مر ض چھپاتے ہیں اور اسی چھپانے کی وجہ سے وہ مر ض پھیلتا جاتا ہے نہ وہ اپنے ریزر کے بارے میں احتیاط کریں گے کسی اور کو روکیں گے کیونکہ وہ کہتے ہوئے شرماتے ہیں یوں وہ اپنی شریک حیات کو بھی نہیں بول سکتے اسی وجہ سے وہ اپنی شریک حیات کو بھی وائرس منتقل کرے گا جو بچے پیدا ہوں گے اْن کو بھی منتقل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اس مرض سے متعلق آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے حکومت اس مرض کی تشخیص اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈز سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت بشمول ان کے بچوں کی اسکول فیس بھی ادا کریگی۔مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.