اقوام امتحدہ اور عالمی برادری پاکستان کیخلاف بھارت کے مکرہ عزائم کا نوٹس لے‘سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

بھارت کی خفیہ ایجنسی” را “پاکستان اور خصوصا بلوچستان میں غیرقانونی اور تخریب کاریوں کی سرگرمیوں میں ملوث ہے

اتوار 27 مارچ 2016 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ نواز کے نومنتخب سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی” را “پاکستان اور خصوصا بلوچستان میں غیرقانونی اور تخریب کاریوں کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اس کے ایجنٹ کی گرفتاری سے اب سب کچھ سامنے آگیا ہے اقوام امتحدہ اور عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کے مکرہ عزائم کا نوٹس لیں- را کے ایجنٹ کی سرگرمیوں کا مقصد پاکستان کو نصقان پہنچانا اور پاک چین اقتصادی راہ داری کے خلاف گمراہی پھیلانا تھا انہوں نے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان دھشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کا فرنٹ لائن اتحادی ملک ہے اور ہم پوری دنیا میں امن کے ہامی ہیں اور تمام ممالک کی آازدی اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے اصولوں اور عالمی امن کے لیے کوششوں میں تعاون کیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے ہمیشہ پاکستا ن کو اور اس خطہ میں عدم اسحکام کی کوششیں کی گئی ہیں جس کا ثبوت حالہ دنوں میں اس کے ایجنٹ کل بھوشن کی گرفتاری ہے اور خود بھارت نے بھی اسے اپنا شہری تسلیم کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ملکی سلامتی کے تمام ادارے سرحدوں کے اندر اور سرحدوں پر ملک کو خطرات کے آگاہ ہیں اور اس ان خطرات کے مقابلے کے لیے پوری قوم تیار ہے-

متعلقہ عنوان :