ایم کیو ایم کے ”کالے کرتوتوں “ کا چشم دید گواہ ہوں ،حکومت مجھے بلائے میں تما م ثبوت دینے کو تیا ر ہوں،ارشد صدیقی

محمد انور متحدہ کے کارکنو ں کو بھارت ٹریننگ کے لئے بجھواتا تھا ، ایم کیو ایم رہنماکی نجی ٹی وی سے گفتو

اتوار 27 مارچ 2016 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی نے کہا ہے کہ ” را “ نہیں چاہتی کہ پاکستان کے حالات ٹھیک ہوں ،بھارت کے علاوہ سعودی عرب بھی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کرتا ہے ،ایم کیوایم کے کارکنو ں کو بھارت بجھوانے پر الطاف حسین سے اختلاف ہوا ،محمد انور متحدہ کے کارکنو ں کو بھارت ٹریننگ کے لئے بجھواتا تھا ،بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ الطاف حسین سے پاک آرمی کے خلاف تقریریں کرواتی تھی،میں ایم کیو ایم کے سارے کالے کرتوتوں کا چشم دید گواہ ہوں حکومت پاکستان مجھے بلائے میں تمام ثبوت مہیا کروٴنگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں کو بھارت کے فوری ویزے مل جاتے تھے ،پاکستان ن کے حالات خراب کرنے میں متحدہ کا بڑا ہاتھ ہے ،یہ لوگ بھارت کے لئے کام کرتے تھے ،ہم نظریاتی لوگ ہیں ،ہماری بات نہیں سنی جاتی تھی ،نظریاتی کارکنوں کو خوف ہے کہ اگر ہم الطاف حسین سے الگ ہوئے تو انہیں مار دیا جائے گا ،وہ ڈر کے مارئے آواز نہیں اٹھاتے،برطانیہ سے میرے ساتھ 400افراد مصطفے کمال کے ساتھ شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں ڈاکٹر عمران فاروق کی بھی کوئی بات نہیں سنتا تھا ،وہ کارکنوں کے انڈیا جانے کے خلاف تھے اور اکثر کہتے تھے کہ متحدہ میں کوئی انکی نہیں سنتا ،فنڈز کے غلط استعمال پر بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے الطاف حسین سے اختلافات تھے ،ایم کیوایم قائد نے میرے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو ”لمبی چھٹی “ پر بھیجنے کا کہا ،جسے مارنا ہوتا وہ ”یہی کورڈ ورڈ“ استعمال کرتے تھے،میں نے عمران فاروق کو کہا کہ آپ لمبی چھٹی پر جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر جاوٴنگا۔

ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز سے ایم کیو ایم کے رہنما جوا کھیلتے تھے ،غریب پارٹی کا لیڈر لندن میں 8ملین پاروٴنڈ کے گھر میں رہتاہے،ایم کیو ایم رہنماوٴں کی بیرون ملک گیارہ ملین پاوٴنڈ کی جائیدادیں ہیں،35سال سے سنیماوٴں میں ایم کیو ایم کی لگی فلم 2016میں اتر جائیگی،برطانوی حکومت کے پاس متحدہ کیخلاف تمام ثبوت ہیں،ساوٴتھ افریقہ، سعودی،عرب،لندن اور بیشمار ملکوں سے چندہ اآتا تھا ،بھارت سے فنڈنگ کے متعلق معلوم ہوا تو میں نے انور سے پوچھا یہ کیو ںآ رہی ہے اسکے بعد انہوں نے دبئی میں کمپنی کھولی اس کے ذریعے پیسے آتے جاتے تھے ،ہم نے بھارت سے آنے والے پیسے پر کافی شور مچایا، سکاٹ لینڈ یارڈ میں بھارت میں سے آنیوالے پیسوں کے ثبوت موجود ہیں،لندن آفس اور الطاف حسین کے گھروں سے پیسہ نکلا ہے یہ یو کے اور پاکستان گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیقات کرے، اگر پاکستان ثبوت چاہتا ہے تو میں پاکستان آنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ فنڈز سے جوئے کھلتے ہیں، ندیم نصرت کی آمدنی کیا ہے؟ مصطفے عزیز آبادی کی آمدنی نہیں ہے، انھیں پیسے کہاں سے آتے ہیں؟پارٹی فنڈز سے ویلفئیر کے کام کئے جاتے ہیں،جوئے اور شراب کے لئے نہیں۔ لندن میں ایم کیو ایم کی گیارہ پراپرٹییز ہیں محمد انور نے کرائے پر پراپرٹی دی ہوئی ہے انکو کسی غریب کارکن کا خیال نہیں ،مصطفے کمال کے ساتھ انکے خلاف آوازاٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :