وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا بس چلے تو کرپشن جیسے ناسور کو ایک ہی دن میں ختم کر ڈالیں،ذکیہ شاہنواز

اتوار 27 مارچ 2016 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کی رہنما اور صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی و ویلفیئر ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی نظام اور ماحول میں سچائی کم اور منافقت زیادہ ہے۔ مصطفیٰ کمال نے بہادری اور حیرت کا مظاہرہ کیا انہوں نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا بس چلے تو کرپشن جیسے ناسور کو ایک ہی دن میں ختم کر ڈالیں۔ صوبائی حکومت نے جتنے بھی توانائی کے منصوبے بنائے ہیں انہیں غیر ملکی ماہرین نے مانیٹر کیا ہے اور انہیں کہیں بھی کرپشن نظر نہیں ائی۔ اس تلخ حقیقت سے انکار نہیں کر سکتی پورا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور اس کرپشن کو ہمیں مل جل کر ختم کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :