میرا خواب ہے کہ ایک ایسی ٹیم بناوں جس میں مجھے جگہ بنانا مشکل ہو جائے: کپتان خواتین ٹیم ثناء میر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 22:42

میرا خواب ہے کہ ایک ایسی ٹیم بناوں جس میں مجھے جگہ بنانا مشکل ہو جائے: ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) کپتان خواتین ٹیم ثناء میر کا کہنا ہے کہ میرا خواب ہے کہ ایک ایسی ٹیم بناوں جس میں مجھے جگہ بنانا مشکل ہو جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مردوں کی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے برعکس خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی خواتین ٹیم ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو شکست دے چکی ہے اور سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے کی دوڑ میں شامل ہے۔

ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ٹیم کی اس شاندار کارکردگی میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ثنا میر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہمیشہ سے ان کے خون میں شامل تھی۔ وہ ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتی تھیں۔ قومی ٹیم کے حوالے سے ثناء میر کا کہنا ہے کہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایسی مضبوط ٹیم بنا دیں جس میں انہیں جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے۔ میں چاہتی ہوں کہ ایک ایسی مضبوط ٹیم بن جائے جس میں مجھ پر انحصار نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :