ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، ٹیم مینیجر انتخاب عالم کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 22:41

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، ٹیم مینیجر انتخاب عالم کو بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی پر ٹیم مینیجر انتخاب عالم کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کاکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا ہے۔ تاہم اب ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتخاب عالم کو پاکستان واپسی پر ان کے عہدے سے برطرف کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :