کل بھوشن یادیو کے پاکستان میں کن افراد سے رابطے تھے ؟تحقیقات شروع ہوگئیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ادارے ’را‘کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے صوبے میں اپنے رابطوں کے حوالے سے ا نکشافات کئے ہیں حکومت اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو سے کوئٹہ اور اسلام آباد میں مختلف ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں ، بھارتی ایجنٹ نے بلوچستان میں رابطوں کے بار ے میں بتایا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت تفتیش کر رہی ہے۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے را کے ایجنٹ سے رابطے میں رہنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور جلد گرفتاریاں متوقع ہیں ، دوسری جانب سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ 46سالہ کل بھوش یادیو نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ بلوچستان کی مزاحمتی تنظیموں سے رابطے میں تھا اس نے ان مزاحمتی تنظیموں کے نام بھی بتائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کل بھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں ’را‘ کے نیٹ ورکس قائم ہیں،انہوں نے خود’ را‘ کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی۔گرفتار ایجنٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقامی ہشت گردوں کے ساتھ افغانیوں کو بھی دہشت گردی میں استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق’ را‘ کے ایجنٹ کی جانب سے اب تک سامنے آنیو الی معلومات کے مطابق کل بھوشن یادیو نے مان لیا ہے کہ اس نے دہشت گردی کے لیے’ را‘ کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی، یہ بھی بتا دیا کہ دہشت گردی کیلئے فنڈز ، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں سے براستہ چمن پاکستان آتے تھے۔

گرفتار ایجنٹ نے تحقیق میں انکشاف کیا کہ فنڈز افغان کیریئرز کے ذریعے بلوچستان منگوائے جاتے تھے جو مختلف طریقوں اور راستوں سے ہو کر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردوں کو دیئے جاتے تھے۔کل بھوشن نے تفتیش کاروں کے سامنے یہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچستان اورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں مقامی دہشت گردوں کے ساتھ افغان شہریوں کو بھی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :