آپ پریشان تو نہیں ، صحافی کا دبئی پہنچنے پرشاہد آفریدی سے سوال ، ورلڈ کپ پہلی بار تھوڑاہوا ہے ، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا جواب

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:27

آپ پریشان تو نہیں ، صحافی کا دبئی پہنچنے پرشاہد آفریدی سے سوال ، ورلڈ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بھارت سے دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرصحافی نے پوچھا کہ آپ پریشان تو نہیں ہیں جس پر اپنے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پریشان کیوں ہوں گا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ پہلی بار تھوڑاہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم بھارت سے رات گئے وطن واپس پہنچی جبکہ ٹیم کپتان شاہد خان آفریدی دبئی میں چلے گئے ، وہاں ان کے کزن جاوید آفریدی نے ایئر پورٹ پر ا ن کا استقبال کیا ، اس موقع پر موجود ایک صحافی نے شاہد آفریدی سے کہا کہ میڈیا سے بات چیت کریں گے تو انہوں نے انکار کر دیا ۔

پھر صحافی نے پوچھا کہ آپ پریشان تو نہیں ہیں جس پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پریشان کیوں ہوں گا ورلڈ کپ پہلی بات تھوڑی ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :