صدر ممنون حسین نے ایرانی ہم منصب کو نور خان ایئر بیس پر الوداع کیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ان کا دو روزہ مکمل ہونے پر نور خان ایئر بیس پر الوداع کہا۔ اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر ذاہد حامد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایران کا صدر منتخب ہونے کے بعد یہ صدر روحانی کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی دعوت پران پہلا دورہ پالستان تھا۔

ان کے ہمراہ ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا تھا جس میں وزرا، اعلیٰ حکام اوت تاجر شامل تھے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدر روحانی کے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف سے تفصیلی مذاکرات ہوئے۔دونوں رہنماوں نے پاک ایران بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔ اور باہمی تعاون کے ضمن میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :