قو می ادارہ برائے امراض قلب میں دوران اجلاس جاسوسی کرنے پر ملازمین نے ڈاکٹر کی پٹائی کرڈالی

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) شہر میں دل کے سب سے بڑے اسپتال قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین نے اجلاس کے دوران انتظامیہ کے لیے جاسوسی کرنے کے ڈاکٹر کی درگت بناڈالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین کی تنظیم این آئی سی وی ڈی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس جاری تھا کہ انتظامی افسر نے ملازمین کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کیلئے موبائل سے تصاویر بنانا شروع کی توملازمین نے انہیں پکڑ لیا اور درگت بنا ڈالی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ اسپتال میں غیرشفاف بھرتیوں اور بدعنوانی کیخلاف ملازمین کی کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ انتظامیہ سیکورٹی انچارچ ڈاکٹرضیا الدین پہنورنے ملازمین کی تصاویر بنا کر کہا کہ وہ ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کو دکھائیں گے جس پر ملازمین اشتعال میں آگئے اور افسر کی پٹائی کر دی جس کے بعد ڈاکٹر ملک حمید اور ڈاکٹر رسول بخش نے بیچ بچاو کرتے ہوئے انہیں چھڑوایا۔