سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس کا روٹ محدود ، راولپنڈی میں کل مکمل بند رہے گی

لاہور میں میٹرو بس کا روٹ گجومتہ سے شاہدرہ کی بجائے عارضی طور پر ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:19

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس کا روٹ محدود ، راولپنڈی ..

لاہور/راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس کا روٹ عارضی طور پر محدود کر دیا گیا ، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج ( اتوار) کو مکمل طور پر بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس اتھارٹی حکام کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث لاہور میں میٹرو بس سروس کے روٹ کو گجومتہ سے شاہدرہ کی بجائے گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بس سروس عارضی طورمعطل رہے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بھی آج اتوار کو میٹرو بس سروس مکمل بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :