اپنا ںام باضابطہ طور پر عرشی خان آفریدی رکھ لیا ہے: عرشی خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 22:07

اپنا ںام باضابطہ طور پر عرشی خان آفریدی رکھ لیا ہے: عرشی خان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) عرشی خان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنا نام باضابطہ طور پر عرشی خان آفریدی رکھ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے تعلقات کا دعوی کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان کی جانب سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرشی خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے ورلڈکپ سے آوٹ ہو جانے پر کافی افسوس ہے۔ وہ کافی افسردہ ہیں کہ شاہد آفریدی بھارت سے واپس جا رہے ہیں۔ وہ دعا گو ہیں کہ ان کا سفر خیر و عافیت سے گزرے گا۔ بھارتی اداکارہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اب اپنا نام باضاطبہ طور پر عرشی خان آفریدی رکھ لیا ہے۔