شہبازشریف نے لاہور کے حسن کوچارچاندلگادیے‘آج لاہور کے باغات دیکھ کرشہریوں کی روح باغ باغ ہوجاتی ہے

مسلم لیگ (ن)لاہور کے ممتازرہنما ملک عارف پرویز کا اجتماع سے خطاب

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)لاہور کے ممتازرہنما ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پرپی ایچ اے لاہور نے لاہور کے حسن کوچارچاندلگادیے ہیں۔آج لاہور کے باغات دیکھ کرشہریوں کی روح باغ باغ ہوجاتی ہے۔لاہورکے باغات اوراس کی شاہراہوں کاحسن وجمال قابل دیداورقابل داد ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں لاہورکوسیروسیاحت کامرکزبنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وہ یوسی231گلشن کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ملک عارف پرویز نے مزید کہا کہ لاہور کوخوبصورت اورسرسبزبنانے میں عوام بھی پی ایچ اے سمیت ضلعی اداروں کابھرپورساتھ دیں۔معاشرے کاہرطبقہ شجرکاری مہم کی کامیابی میں اپناکلیدی کرداراداکرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری لاہورکاماحول بہترہوگا اورشہریوں کوآنکھوں کوٹھنڈک ملے گی ۔جومسلمان اﷲ تعالیٰ کی ثناء بیان کرتاہے جنت میں اس کے نام کا ایک درخت لگادیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پی ایچ اے کاکام بولتا ہے مگرہم تنہا سوفیصدہدف حاصل نہیں کرسکتے لہٰذاء شہری بھی اپنے گھراورمحلے کودیدہ زیب بنانے کیلئے شجرکاری اورپھولوں کی آبیاری کریں ۔پبلک پارکس میں گاڑیوں کی پارکنگ اوردرختوں کی کٹائی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کاچالان کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :