مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنیوالے ترقی چاہتے ہیں نہ عوام کی خوشحالی‘ایسے عناصر کو عوام عام انتخابات 2013ء اوربلدیاتی الیکشن میں یکسر مسترد کرچکے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بات چیت

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہری علاقوں کیساتھ دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے اورجنوبی پنجاب کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اوران کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے اٹھ رہا ہے جبکہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنیوالے ترقی چاہتے ہیں نہ عوام کی خوشحالی اورایسے عناصر کو عوام عام انتخابات 2013ء اوربلدیاتی الیکشن میں یکسر مسترد کرچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اڑھائی برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کاسفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کررہی ہے کیونکہموجودہ دورڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا ہوسکتی ہے بلکہ شکایات کا فوری ازالہ بھی ممکن ہے،یہی وجہ ہے کہ سرکاری اداروں میں عوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کادائرہ کار بڑھایاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روایتی طریقہ کار چھوڑ کرمنفرد انداز سے عوام کی خدمت کیلئے آگے بڑھناہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اورمنتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :