پاکستان اور ایران کے درمیان پانچ سالہ ا سٹریٹیجک تجارتی تعاون کے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں،عاطف اکرام شیخ
ہفتہ 26 مارچ 2016 21:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے موجودہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان پانچ سالہ سٹریٹیجک تجارتی تعاون کے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت مثبت اقدام ہے کیونکہ اس سمجھوتے کے طے پانے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو سالانہ 5ارب ڈالر تک بڑھانے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس اپریل 2015میں تہران میں منعقد ہوا تھا جس میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ سٹریٹیجک تجارتی تعاون کا سمجھوتہ اس مقصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے موجودہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک نے اپنی مشترکہ سرحد پر دو مزید راستے کھولنے پر اتفاق کیا ہے جو بہت حوصلہ افزاء ہے کیونکہ اس سے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی روابط بھی مضبوط ہوں گے۔
آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع موجود ہونے کے باوجود دونوں کی باہمی تجارت بہت کم ہے کیونکہ 2014میں دوطرفہ تجارت صرف 217ملین ڈالر تھی جو اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے نان ٹیرف رکاوٹیں، درآمدات کیلئے ایران کے پیچیدہ طریقے، ٹیکسٹائل سمیت دیگر مصنوعات پر زیادہ امپورٹ ڈیوٹی، دونوں ممالک کے درمیان ریل، روڈ اور ہوائی روابط کی غیر تسلی بخش صورت حال ایسے عناصر ہیں جو تجارت کو بہتر کرنے میں اہم رکاوٹ ہیں۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں جس سے باہمی تجارت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت محدود مصنوعات پر مشتمل ہے کیونکہ پاکستان ایران سے زیادہ تر تیل اور گیس درآمد کرتا ہے اور ایران کو چاول و گوشت برآمد کرتا ہے۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک دیگر مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کریں تا کہ تجارتی حجم بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سبزیاں و پھل، ٹیکسٹائل، آلات جراحی، ہیرے جواہرات اور کھیلوں کے سامان سمیت متعدد مصنوعات ایران کو برآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایگرو فوڈ پراسسنگ اور ریل، سڑک، سمندر اور ہوائی روابط کو بہتر کرنے کیلئے انفراسٹریکچر کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کریں جس سے تجارت کو بہتر کرنے کیلئے سازگار حالات پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور چبہار بندرگاہوں کے ذریعے بھی باہمی تجارت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایران قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جس کے پاس تیل و گیس کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان توانائی بحران سے دوچار ہے جس وجہ سے تجارتی و صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ توانائی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ دے تا کہ ایران سے گیس و بجلی درآمد کر کے توانائی بحران کو کم کیا جا سکے اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر ترقی دی جا سکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے صدر کے موجودہ دورہ پاکستان سے باہمی تجارت کو بہتر کرنے کے نئے مواقع تلاش کرنے اور توانائی شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.