ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کرپشن اور کسانوں کے مسائل پر قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیں

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کسانوں کے مسائل اور کرپشن کے خاتمے کے لئے دوقراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں۔

(جاری ہے)

کسانوں کے مسائل پر جمع کروائی گئی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت پنجاب فوری طور پر گندم کے موجودہ ذخائر کو برآمد کرنے کے اقدامات کرے اور کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کے لیے منصوبہ بندی کرے اور 16 اپریل سے گندم کی خریداری کا آغاز کرے۔

کر پشن کے حوالے سے قرارداد میں کہاگیا کہ’’اس ایوان کی رائے ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے سزائے موت اور عمر قید دینے کے لیے شریعت اور آئین کی روشنی میں قانون سازی کی جائے‘‘۔