عہدوں پر انتخاب کے معاملے پر عمران خان سے اختلاف ،چیف الیکشن کمشنر ،ممبر سائمن شرف ،سندھ اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنرز مستعفی
عمران خان نے استعفے منظور کر لئے ،نعمان وزیر عبوری چیف الیکشن کمشنر مقرر،31مارچ تک نئے الیکشن کمشنر کے نام کے اعلان کیا جائیگا انٹرا پارٹی انتخابات معمول کے مطابق ہونگے ،انتخابات کی نوعیت اور اقسام طے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں‘ ترجمان پی ٹی آئی
ہفتہ 26 مارچ 2016 20:48
اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے مختلف عہدوں پر انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ،مرکزی الیکشن کمیشن کے ممبربریگیڈئیر (ر)سائمن شرف سمیت پنجاب اور سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنرز بھی مستعفی ہو گئے ، عمران خان نے تمام استعفے منظور کرتے ہوئے نعمان وزیر کو عبوری چیف الیکشن کمشنر مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے عمران خان سے ملاقات کرکے مختلف عہدوں پر انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے واضح کہا تھاکہ تنظیمی انتخابات اوررکنیت سازی کے حوالے سے پالیسی طے کرنا پارٹی قیادت کا مینڈیٹ ہے او رپارٹی کا الیکشن کمیشن اس حوالے سے کوئی پالیسی وضع نہیں کر سکتا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.