ایرانی صدر کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت
شاعر مشرق نے اپنے افکار سے فلسفہ اور شریعت سمیت دیگر علوم میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں جو پوری دنیا کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہے ہم بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں،ڈاکٹر حسن روحانی
ہفتہ 26 مارچ 2016 20:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کے ساتھ بات چیت کے دوران ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو ذبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنے افکار سے فلسفہ اور شریعت سمیت دیگر علوم میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جو پوری دنیا کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے اور ہم بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ علامہ اقبال نے بارہ ہزار اشعار کہے جن میں سات ہزار اشعار فارسی میں کہے گے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقبال نے معاشرے کی بیداری کے لیے جو علمی کام کیا ہے ، دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے اس موقع پر اردو اور فارسی کو ایک درخت کی دو شاخیں بھی قرار دیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے ممنون حسین نے فکر اقبال میں ایرانی رہنماء کی غیر معمولی دلچسپی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں جنھوں نے لٹریچر کی عالمی تاریخ میں ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شیخ سعدی شیرازی کا کلام بہت دلچسپی سے پڑھاجاتا ہے اور ان کی تصنیفات گلستان و بوستان دینی مدرسوں کی نصاب میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتابیں ان کے مطالعے میں بھی رہتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.