خواجہ صفدر میڈیکل کالج کی کالج کی کانفرس کا دوسرا روز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 20:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء)گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے زیر اہتمام تیسری سالانہ تین روزہ میڈ یکل کانفرنس دوسرے روز بھی جاری رہی اور اس میں مختلف شعبوں کے بین القوامی ماہرین نے اپنے مقالے پیش کئے اور انہیں انسانی علاج و معالجے کے جدید ترین تحقیق سے شرکاء کو آگاہ کیا۔جن ماہرین نے کانفرنس کے دوسرے روز اپنے مقالا جات پیش کئے ان میں ڈاکٹر عمران جمیل، ڈاکٹر ندیم اکرام بٹ، ڈاکٹر ذولفقار علی،ڈاکٹر امجد علی بٹ،ڈاکٹر ظفر گوندل،ڈاکٹر عامر لطیف، ڈاکٹر فیصل سعود ڈار، ڈاکٹر طارق بنگش، ڈاکٹر عاقف دلشاد،ڈاکٹر نجم الدین، پروفیسر ڈاکٹر ناصر حسین لک،پروفیسر ڈاکٹر ارشد کمال بٹ،پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود،پروفیسر ڈاکٹر مسعود صدیق،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی خان،پروفیسر ڈاکٹر جویریہ منان،پروفیسر ڈاکٹر طیبہ خاور بٹ، پروفیسر ڈاکٹر فرخ زمان، پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل، پروفیسر ڈاکٹر طیب،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل،پروفیسر ڈاکٹر یوسف لطیف،پروفیسر ڈاکٹر شاہین کوثر،اور ڈاکٹر صالح خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی نگرانی میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر توقیر احمد اور سیکرٹری اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مدثر حسین اور انکی ٹیم نے کیا ہے۔ اس مختلف نشستوں میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد اشرف مرزا، ڈاکٹر گلزار حسین جعفری، ڈاکٹر محمداکرم آرائیں،ڈاکٹر ظہیرالحسن رضوی، ڈاکٹر ندیم شفیق،ڈاکٹر محمد فاروق،ڈاکٹر محمد ایوب،ڈاکٹر اسلم چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔