Live Updates

قوم کو پی ٹی آئی ہی دل؛دل سے نکال سکتی ہے ، شفقت محمود

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 20:43

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست کو دھاندلی ، کرپشن ، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے، اقتدار دھاندلی سے حاصل کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں اور ملک وقوم کے مسائل ومشکلات بڑھ چکی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر عمر مائر کی صدارت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسری مرتبہ اپنی پارٹی کے اندر خفیہ رائے شماری کے زریعے انتخابات کرواہی ہے جو اس جماعت کی جمہوریت پسندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ووٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں تو آنے والی قیادت کی ناکامیوں اور کرپشن کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں تاہم ووٹ کا درست استعمال ہی حب الوطنی ہے جس کیلئے قوم تیارہے ۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے مزید کہا کہ پاکستان اور قوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے صرف تحریک انصاف ہی باہر نکال سکتی ہے جس کے چیئرمین عمران خان میں پوری صلاحتیں موجود ہیں ۔اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی شمیلا روتھ نے کہا کہ اقلتیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور اقلیتیں بھی پاکستانی شہری ہیں جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ۔ سابق رکن قومی اسمبلی رائے عزیز اﷲ ، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد ، بریگیڈئیر اسلم گھمن ، عمر مائر، میاں محمد اعجاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ انٹرپارٹی انتخابات میں کارکن پوری ذمہ داری سے ایماندار اور صالح امیدواروں کاچناؤکریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :