ڈسٹرکٹ بار نوشہر کے الیکشن میں اتحادی گروپ کے اعجاز خان منتخب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 20:39

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے انتخابات میں پیپلزلائر فورم اور ان کے اتحادی این ایل ایف اور ایم ایل ایف کے مشترکہ امیدوار اعجاز محمدخان ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے صدر، ماجد علی نائب صدر، رضا محمد جنرل سیکرٹری اورقیصرنواز خٹک ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب جبکہ انصاف لائر فورم کے محبوب ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری، شاہ نواز ایڈوکیٹ ایڈیشنل سیکرٹری لائبریرین اور ایگزیکٹیو کونسل کے لئے نورزرمینہ ایڈوکیٹ اور ثاقب عالم ایڈوکیٹ بلامقابلہ منتخب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے انتخابات مکمل ہوگئے پولنگ صبح 8بجے سے شروع ہوکر 3بجے تک جاری رہی دوپینل مدمقابل تھے جس میں گرینڈ الائنس کے صدارتی امیدوار اعجاز محمدخان ایڈوکیٹ نے 121جبکہ ان کے مدمقابل انصاف لائر فورم کے اعجاز خان نے 95نائب صدارت کے امیدوار ماجد علی ایڈوکیٹ نے 112ان کے مدمقابل گل صدبر ایڈوکیٹ نے 86جنرل سیکرٹری امیدوار رضامحمدایڈوکیٹ نے 102جبکہ ان کے مدمقابل قاضی نصیرالحق ایڈوکیٹ نے 91فنانس سیکرٹری کے امیدوارقیصرنواز خٹک ایڈوکیٹ نے 131جبکہ ان کے مقابل امیدوار انورزیب ایڈوکیٹ نے 71ووٹ حاصل کئے جبکہ انصاف لائر فورم کے محبوب ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری ، شاہ نوازایڈوکیٹ ایڈیشنل سیکرٹری لائبریرن اور ایگزیکٹیو کونسل میں ثاقب عالم ایڈوکیٹ اور نور زرمینہ ایڈوکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر اعجاز خان کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب نے کہا ہے کہ حکومتی دباؤ اور لالچ کے باوجود پی ایل ایف اور ان کے اتحادیوں کی کامیابی صوبائی حکومت پر عوام کا عدم اعتماد ہے اﷲ کے فضل وکرم سے پی ایل ایف عرصہ 17سال سے نوشہرہ میں بار کا الیکشن مسلسل جیت رہا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ان خیالات کااظہار لیاقت شباب نے پی ایل ایف اور ان کے اتحادی کے نومنتخب کابینہ صدر اعجاز محمدایڈوکیٹ ، نائب صدر ماجد علی خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری رضا محمدخان، فنانس سیکرٹری قیصر نواز خٹک ایڈوکیٹ اور سیکرٹری لائبرین عدنان احمدایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن پر نوشہرہ کے وکلاء نے بھرپور اعتماد کااظہارکرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا انہوں نے کہا کہ سب سی ایم ہاؤس میں پی ایل ایف اور ان کے اتحادی کو ہرانے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور کوششیں کی لیکن نوشہرہ کے وکلاء نے صوبائی حکومت کی یہ کوشش ناکام بناکریہ ثابت کردیا کہ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔