ورلڈ ٹی ٹونٹی، انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 20:28

ورلڈ ٹی ٹونٹی، انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی مین راؤنڈ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ فیروز شاہ کوٹلہ ،دہلی میں کھیلے جارہے مقابلے میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر ایلکس ہیلز بغیرکوئی رن بنائے ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوگئے۔

(جاری ہے)

جو روٹ نے جیسن روئے کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے جس کے بعد روٹ 25 رنز بنا کر پوویلین جا بیٹھے۔ روئے بھی ایک اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ تاہم انگلینڈ کی جانب سے بٹلر 66 رنز بنا کر نمایاں رہے اور انگلینڈ مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکا۔

متعلقہ عنوان :