انصاف بس کی کامیابی کے بعد اب انصاف ریل ریلی کے ذریعے ممبرسازی کی تیاریاں مکمل

تحریک انصاف سندھ کے تحت کراچی تا رحیم یار خان ریل ریلی (کل) شروع ہوگی

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف سندھ کے تحت عوامی رابطہ مہم کے لیے" انصاف ریل ریلی" (کل) سے شروع کی جائے گی،پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سندھ کی عوام کو بوسیدہ نظام کے خلاف بیدار کرنے کے لیے اور سندھ کے اقتدار اوروسائل پر قابض جماعتوں سے چھٹکارے کے لیے ریلی کو کراچی سے رحیم یار خان تک نکالنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں "انصاف بس " کی جانب سے بھرپور کامیابی کے بعد حلیم عادل شیخ نے اپنے قائدکا پیغام ٹرین ریلی کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا اعادہ کیاہے جس کے لییآج مورخہ 27 مارچ صبح 7بجے عوامی ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے روانہ ہونگے اس موقع پر کراچی کے بے شمار کارکنان اس سفر میں حلیم عادل شیخ کا ساتھ دینگے ۔

(جاری ہے)

ٹرین کے شیڈول میں کراچی کینٹ صبح 7بجے روانگی کے بعد لانڈھی ،کوٹری ،حیدرآباد،شہدادپو،نواب شاہ ،پڈعیدن ،محراب پور،خیرپور،روہڑی،پنوعاقل ،گھوٹکی ،میرپورماتھیلو،صادق آباد سمیت رحیم یار پر پہنچے گا جہاں جگہ جگہ تمام چھوٹے بڑے اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور کارکنان ٹرین ریل ریلی کا شاندار استقبال کرنے کے ساتھ ممبر سازی مہم کوچلائینگے ،جبکہ اس موقع پر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنما عوام سے خطاب بھی کرینگے ۔

اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں میڈیاکو تفصیلات بتاتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ٹرین ریلی کا انعقاد ایک بار پھر سے سندھ میں عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے،سندھ کی عوام اب عمران خان کی دیوانی ہے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے اب پیپلزپارٹی سے اپنی جان چھڑانے کا سوچ رہی ہے ۔یہ لوگ اب کچی شرابوں ،اغوابرائے تاوان ،دن دہاڑے ہونے والی وارداتیں اور مقامی رہنماؤں کی غنڈہ گردی سے تنگ آچکے ہیں جس کے لیے اب تحریک انصاف کو ہی سندھ میں متبادل جماعت تصور کرلیا گیا ہے جس کی کامیابی آئندہ انتخابات میں واضح ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :