Live Updates

را سے متعلق پاکستانی خدشات حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں،معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا جائے،بھارتی جاسوس کے معاملیپر حکومت خاموش رہی تو یہ مجرمانہ غفلت ہوگی،جاسوسی سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوں گے، بلاول بھٹو جس چھتری تلے سیاست کر رہے ہیں ان کو وہاں سے نکلنا ہو گا

تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اورسابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے متعلق پاکستانی خدشات حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں ،بھارتی جاسوس کی گرفتاری اوراعتراف جرم پرخاموش نہیں رہا جا سکتا ،حکومت اب بھی خاموش رہی تو مجرمانہ غفلت ہوگی،را کی مداخلت پرسفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں۔

بھارتی ریاست راجھستان میں 35پاکستانیوں کو حراست میں لینا افسوسناک ہے۔ بلاول بھٹو جس چھتری تلے سیاست کر رہے ہیں انہیں وہاں سے نکلنا ہو گا۔ وہ ہفتہ کویہاں کسان میلہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کا پاکستان میں ہونا سفارتی تعلقات کیخلاف ہے۔

(جاری ہے)

جاسوسی سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوں گے۔

حکومت پاکستان اس مسئلہ کوعالمی سطح پر اٹھانے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے۔ بھارتی ریاست راجستھان میں گرفتار 35 پاکستانیوں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قانونی طریقے سے عزیزوں سے ملنے گئے تھے ۔بھارت کا پاکستانیوں کو گرفتار کرنا افسوسناک ہے۔پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کی انٹری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو پیپلزپارٹی کا ساتھ دیکرمایوسی ہوئی ہے۔جلسے کرنا بلاول بھٹو زرداری کا جمہوری حق ہے،لیکن بلاول بھٹو جس چھتری تلے سیاست کر رہے ہیں انہیں وہاں سے نکلنا ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات