ایرانی صدر حسن روحانی پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس ر وانہ ،ممنون حسین نے رخصت کیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس ر وانہ ہو گئے ، صدر ممنون حسین نے نور خان ائیر بیس پر انہیں الوداع کہا۔ ہفتہ کی شام ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو ئے جہاں صدر ممنون حسین نے نور خان ائیر بیس پر انہیں رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اپنے دو روزہ دورہ کے دوران حسن روحانی نے صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں اور دو طرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے 6 اہم یاداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ۔ ایرانی صدر نے پاک ایران مشترکہ بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی کامیاب قرار دیا اور اس پراطمینان کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :