بلوچستان سے راء کے افسر کی گرفتاری کے معاملے کوعالمی دنیا کے سامنے اٹھایاجائے‘ثابت ہوچکا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں ملوث ہے‘حکومت بلوچ رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کرکے انہیں قومی دھارے میں لائے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 26 مارچ 2016 19:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بلوچستان سے ’’راء‘‘کے افسر’’کل بھوشن یادیو‘‘کی گرفتاری سے ثابت ہوگیاہے کہ ہندوستان اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے پاکستان میں راء کے ذریعے مداخلت کررہا ہے۔بھارت بلوچستان کوانتشار کاشکار کرکے پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچاناچاہتا ہے جوکہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی اور رسمی احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔راء کے افسر کی گرفتاری کے معاملے کو عالمی دنیا کے سامنے بھرپورانداز میں اٹھایاجائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے جوکہ خطے میں تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کاخواہاں ہے مگر اس کامطلب یہ ہرگز نہیں کہ کسی کو بھی ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے دی جائے۔
حکومت پاکستان بلوچستان کے معاملے کو سنجیدگی سے لے اور ناراض بلوچوں سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے انہیں قومی دھارے میں لاناچاہئے۔بلوچستان کے عوام کوان کے حقوق دیئے جائیں۔محض ملازمتوں میں کوٹہ رکھ کر بلوچستان کے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ملک میں سی آئی اے،موساد اور راء کے دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پاکستان کوان سے پاک کیاجائے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ ہندوستان اور اس کے حکمران پاکستان کے وجود کوکھلے دل سے قبول کرنے کو تیار نہیں۔بھارت،پاکستان کودباؤمیں رکھتے ہوئے جنوبی ایشیامیں اپنی چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتاہے۔کل بھوشن کی گرفتاری کے بعد ہندوستان سے دوستی اور تجارت کی باتیں کرنے والوں کوسانپ سونگھ گیا ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کبھی پاکستان کادوست تھا اور نہ کبھی اس سے خیر کی توقع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ راء اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان اور کراچی میں فرقہ واریت اورامن وامان کی خرابی کے ٹاسک پر کام کررہی ہے۔شرم الشیخ کانفرنس میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے بلوچستان میں مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا جوکہ آج تک پورانہیں ہوسکا۔پاکستان کی سا لمیت کے خلاف بھارت کی جارحیت اور جنونی عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔مودی حکومت علاقائی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔بھارت اپنے جاسوسی نیٹ ورک کومتحرک کرکے پاکستان کونقصان پہنچاناچاہتاہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.