کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ناراض بلوچوں کو واپسی کی پیشکش کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 19:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ اپنوں سے ناراض ہو کر غیروں کے پاس نہیں بیٹھا جاتا، جو بھٹک گئے ہیں وہ واپس آ جائیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رنگ بلوچستان کی وجہ سے ہیں، اپنوں سے روٹھ کر غیروں کے پاس نہیں جانا چاہئے اور نہ ہی غیروں کے بہکاوے میں آکر اپنوں سے لڑا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل جنرل عامر ریاض نے ناراض ہو کر باہر جانے والوں کو واپسی کی پیشکش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی اور کے ہاتھوں استعمال ہونے کے بجائے واپس آ کر مل بیٹھیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی نہیں گزاری جا سکتی، بلوچستان کے عوام تخریب کاری کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :