Live Updates

پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور دو صوبائی الیکشن کمشنرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

مرکزی الیکشن کمیشن کے ایک رکن بھی مستعفی پارٹی انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی میں ڈیڈ لاک پایا جارہا تھا ٗنجی ٹی وی

ہفتہ 26 مارچ 2016 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی دو صوبائی الیکشن کمشنرز اور ایک ممبر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ الیکشن کمیشن کے ممبر بریگیڈیئر (ر) سائمن سمن اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ٗ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے اختلافات کے باعث استعفے دئیے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبرنے اپنے استعفے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوادئیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے چیئرمین عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی میں کافی دنوں سے ڈیڈ لاک پایا جارہا تھا ۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران چاہتے تھے کہ ہر سطح پر ڈائریکٹ الیکشن ہوں تاہم عمران خان چاہتے تھے کہ صرف صدارتی عہدوں پر ڈائریکٹ الیکشن ہوں ۔ فریقین کی طرف سے اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے پر چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے سندھ کے کمشنر فیروز خان اور پنجاب اعجاز حسین منہاس نے بھی استعفیٰ دیدیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات