پاکستان میں بھارتی جاسوں کی کاروائیاں قیام پاکستان سے جاری ہیں‘کئی پکڑے گئے‘کئی مارے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 19:14

پاکستان میں بھارتی جاسوں کی کاروائیاں قیام پاکستان سے جاری ہیں‘کئی ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی ایجنسی کے جاسوس کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کئی اور ایجنٹ پاکستان میں پکڑے جاچکے ہیں اور بھارت کئی بار بے نقاب ہوچکا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان توڑنے اور ملک خدا داد میں فساد کرانے کے ناپاک منصوبوں میں ملوث ’را‘ کا ایجنٹ کل بھوشن یادیو سرزمین پاک پر ناپاک عزائم لے کرداخل ہونے والا پہلا بھارتی جاسوس نہیں، پاکستان کے پاس کل بھوشن کے پیش روﺅں کی طویل فہرست ہے جو پکڑے گئے اور بھارت بے نقاب ہوتا رہا۔

بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ دسمبر1981ءمیں بھارت سے پاکستان میں گھسا لیکن پکڑا گیا، 73برس کی عمر میں27 مئی2012 کو بھارت لوٹا تو اس کا باپ، دو بہنیں، بڑا بیٹا اور چاربھائی دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔

(جاری ہے)

بدنامی سے بچنے کیلئے بھارتی حکومت نے سرجیت سنگھ سے لا تعلقی ظاہر کردی ، سرجیت سنگھ نے بھارتی قومی ٹی وی پر اعتراف کیا کہ وہ را کا ایجنٹ تھا۔ بھارتی جاسوس کشمیر سنگھ35 برس پاکستان میں قید رہنے کے بعد 2008ءمیں بھارت واپس پہنچا ،دواران قید تو کشمیر سنگھ نے کبھی تسلیم نہ کیا کہ وہ جاسوسی مشن پر تھا لیکن سرحد پار بھارتی مٹی پر قدم رکھتے ہی کشمیر سنگھ کا ضمیر جاگ اٹھا اور اس نے سچ اگل دیا، نعرہ لگا کر بتایا کہ وہ بھارتی جاسوس تھا۔

1975ءمیں رامیں شمولیت اختیار کرنے والے روندراکوشک کو بھی بارڈر پار جاسوسی کیلئے بھیجا گیا۔ اس خطر ناک جاسوس نے کراچی میں گریجویشن کی ، اردوسیکھی اور پھر پاکستان آرمی میں بھی شامل ہوگیا۔ 1983ءمیں راز فاش ہونے پر روندراکو گرفتار کر لیا گیا جو16 سال جیل میں رہا اور وہیں مرا۔

متعلقہ عنوان :