پاکستان اورچین ایک دوسرے کی ضرورت ہیں، اختربادشاہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 18:42

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء ) ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اخترحسین بادشاہ نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کی ضرورت ہیں،دونوں ملکوں نے ماضی میں بھی ایک دوسرے پربندآنکھوں سے انحصار اورا عتبار کیا جبکہ یہ سچی دوستی دونوں ملکوں اورقوموں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی مزید گہری ہوگی اور دوستانہ مراسم میں مزید استحکام آئے گا ،بھارت کا جنوبی ایشیاء کی تھانیداری کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، پاکستان اورچین کااتحاد فطری جبکہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کاضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :