علامہ اقبالؒ نے اپنے افکار سے فلسفہ اور شریعت سمیت دیگر علوم میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ، یہ پوری دنیا کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا شاعر مشرق کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش
ہفتہ 26 مارچ 2016 18:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ہفتہ کوصدر مملکت ممنون حسین کے ساتھ بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے اپنے افکار سے فلسفہ اور شریعت سمیت دیگر علوم میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جو پوری دنیا کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے اور ہم بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ علامہ اقبالؒ نے بارہ ہزار اشعار کہے جن میں سات ہزار اشعار فارسی میں کہے گے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقبالؒ نے معاشرے کی بیداری کے لیے جو علمی کام کیا ہے ، دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔(جاری ہے)
انھوں نے اس موقع پر اردو اور فارسی کو ایک درخت کی دو شاخیں بھی قرار دیا۔ صدر مملکت نے ممنون حسین نے فکر اقبالؒ میں ایرانی رہنماء کی غیر معمولی دلچسپی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں جنھوں نے لٹریچر کی عالمی تاریخ میں ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شیخ سعدی شیرازی کا کلام بہت دلچسپی سے پڑھاجاتا ہے اور ان کی تصنیفات گلستان و بوستان دینی مدرسوں کی نصاب میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتابیں ان کے مطالعے میں بھی رہتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.