کچی شراب سے ہلاکتیں ،وزیراعلیٰ سندھ کاورثاء کیلئے 2,2لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

معاوضہ انسانی ہمدردی کی بنا ء پر مرنے والوں کے خاندانوں کی مالی معاونت کے طور پر دے رہے ہیں،سید قائم علی شاہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 45لوگوں کے ورثاء کو 2,2لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے لواحقین کو 2,2لاکھ روپے مالی معاونت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر شراب پیکر مرنے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دینے کے خلاف ہیں لیکن یہ معاوضہ وہ انسانی ہمدردی کی بنا پر مرنے والوں کے خاندانوں کی مالی معاونت کے طور پر دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زہریلی شراب بنانے والوں، بیچنے والوں اورانکے خلاف غفلت برتنے والے سرکاری افسران کو کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو غیر قانونی شراب کے بٹھیاں چلانے والوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو مزید تیز کرنے اور دیگر اضلاع تک بڑھانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :