”سیلفی کنگ “ احمد شہزاد نے بے تحاشہ سیلفیاں لینے کی وجہ بتادی

ہفتہ 26 مارچ 2016 18:05

”سیلفی کنگ “ احمد شہزاد نے بے تحاشہ سیلفیاں لینے کی وجہ بتادی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) ”سیلفی کنگ “ کے نام سے مشہور قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے سیلفیاں لینے کی وجہ بتادی ۔

(جاری ہے)

ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں بے تحاشہ سیلفیاں لینے کے سوال پر پہلے احمد شہزاد نے مذاقا کہا کہ جب آپ کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو تو آپ سیلفیاں ہی لو گے تاہم انہوں نے بعد میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے چاہنے والے آپ کی سیلفیوں کو پسند کررہے ہوں تو آپ وہ کام کرنا جاری رکھو گے کیوں کہ ہم اپنے فینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیے ہی کھیلتے ہیں ، 1یا 2میچز میں ناقص پرفارمنس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اگر انکی سیلفیاں کسی ایک مداح کے چہرے پر بھی خوشیاں بکھیرتی ہیں تو انہیں تنقید کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔