استور،صوبائی حکومت کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی ،برکت جمیل

ہفتہ 26 مارچ 2016 17:58

استور ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی ،سیاسی و سماجی جماعتیں بغیر سوچے سمجھے بیانات سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگ مل کر خوبصورت علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مثبت سمت کی طرف گامزن ہے اور قیام امن کے لئے کی گئی حکومتی کوششوں کو عوام بھی سراہتے ہیں ۔