کراچی میں شدید گرمی پڑنے کا امکان،محکمہ صحت نے طبی عملے کو کوئی تربیت نہیں دی

مئی سے قبل عملے کی تربیت ہر حال میں مکمل کی جائے، ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کا صوبائی محکمہ صحت کو خط

ہفتہ 26 مارچ 2016 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) کراچی میں رواں سال بھی گزشتہ برس جیسی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے لیکن محکمہ صحت نے طبی عملے کو اس سلسلے میں کوئی تربیت ہی نہیں دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کی جانب سے صوبائی محکمہ صحت کو باضابطہ خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں مئی کے مہینے میں گرم ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں لیکن ہیٹ ویو کے دوران لوگوں کو بچانے کے لیے طبی عملے کو تربیت ہی فراہم نہیں کی گئی۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مئی سے قبل عملے کی تربیت ہر حال میں مکمل کی جائے، فوری طور پر ہر ضلع میں کم ازکم 50 افسران کو تربیت دی جائے اور متعلقہ حکام کو کراچی میں ہیٹ ویو سے قبل اقدامات اور ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیاجائے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی سے ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :