کرس گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

ویسٹ انڈین سٹار کو ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری مکمل کر نے کیلئے مزید 2چھکے درکار

ہفتہ 26 مارچ 2016 17:17

کرس گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بلے باز کرس گیل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے، انہیں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 2 چھکوں کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

گیل کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک 48 میچز میں 98 چھکے لگا رکھے ہیں اور انہیں کیریئر کے سو چھکے مکمل کرنے کیلئے دو چھکوں کی ضرورت ہے،جبکہ مختصر فارمیٹ میں جارحانہ بلے باز 128چوکے بھی لگا چکے ہیں۔

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں افغانستان کے خلاف آخری گروپ میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ گیل نے اب تک 1510 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :