Live Updates

قومی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، شاہدآفریدی نے ورلڈ کپ بری کپتانی کی جس کی وجہ سے شکست ہوئی،ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں،جلدبازی میں فیصلے کرنے سے نقصان پہنچے گا، عمراکمل نے مجھ سے بات کرکے کوئی غلطی نہیں کی ، اسے اوپر ہی جانا چایئے،سابق کپتان عمران خان کی بھارتی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 26 مارچ 2016 17:17

قومی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، شاہدآفریدی نے ورلڈ کپ بری کپتانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، شاہدآفریدی نے ایونٹ میں بہت بری کپتانی کی اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سرفرازاحمد کو طویل عرصے کیلئے کپتان بنانا چاہیے، بھارتی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی چینل پر انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست پرپاکستان کرکٹ میں کافی تبدیلیاں کی جائیں گی،جلدبازی میں فیصلے کرنے سے نقصان پہنچے گا۔ میدان میں سب کچھ کپتان نے کرنا ہوتا ہے کوچ نے نہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عمراکمل نے مجھ سے بات کرکے کوئی غلطی نہیں کی۔ وہ اسٹروک پلیرہیں انہیں اوپر ہی جانا چایئے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی ٹیم کرکٹ کھیل رہی ہے وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :