ناکامی میں گری پاکستان کر کٹ کیلئے خوشخبری،لیگ سپنر یاسر شاہ کی پابندی (کل) ختم ہو جائے گی

لیگ سپنر (کل)سے قومی ٹیم کو ہر طرح کی کر کٹ کیلئے دستیاب ہوں گے

ہفتہ 26 مارچ 2016 17:17

ناکامی میں گری پاکستان کر کٹ کیلئے خوشخبری،لیگ سپنر یاسر شاہ کی پابندی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء ) قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس عوام کے لیے کرکٹ کے میدان سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کے لیگ سپنر یاسر شاہ پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لگنے والی پابندی کا( کل) اتوار آخری دن ہے اور 29سالہ لیگ سپنر پیر سے ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈکیخلاف سیریز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پریاسرشاہ پر3ماہ کی پابندی عائدکی گئی تھی،تین ماہ کی پابندی27دسمبر2015کولگی تھی جو27مارچ2016کوختم ہوجائیگی جس کے بعد یاسرشاہ28مارچ سے ہرطرح کی کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :