کاشتکار و مویشی پال حضرات کو موسم گرما کے چارے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت
ہفتہ 26 مارچ 2016 16:53
فیصل آباد۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء ) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشیوں کیلئے موسم گرما کے چارے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں و مویشی پال حضرات سے کہاہے کہ وہ موسم گرما میں مویشیوں کے چارے کی قلت دور کرنے کیلئے مکئی ،سدا بہار جواراور ماٹ گراس کاشت کریں ۔
(جاری ہے)
محکمہ لائیو سٹاک فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ سبز چارے کی کاشت کیلئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد 15 گڈے فی ایکڑ ڈالنے کے بعد کھیت میں مٹی پلٹنے والا ہل ایک بار اور عام ہل 3 بار چلا کر سہاگہ سے زمین کو ہموار کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ گوبر کی کھاد انتہائی زبردست نتائج کی حامل ہوتی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے گوبر کی کھاد دستیاب نہ ہو تو دیگر مصنوعی کھادوں کا سہارا لیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی کھاد کی عدم دستیابی کی صورت میں فی ایکڑ 3بوری ایس ایس پی اور آدھی بوری یوریا کھاد ڈالی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مویشی پال اور کاشتکار حضرات مارچ کے آخر سے لے کر مئی کے اختتام تک جوار اورسدابہار سبزچارہ کاشت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.