فاسٹ باؤلر بننا تھا تاہم محتثم رشیدکے کہنے پر سپنر بنا:آفریدی

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:49

فاسٹ باؤلر بننا تھا تاہم محتثم رشیدکے کہنے پر سپنر بنا:آفریدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہدآفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فاسٹ باؤلر بننا چاہتے تھے تاہم محتثم رشیدکے کہنے پر سپنر بن گئے ۔

(جاری ہے)

ایک کرکٹ ویب سائٹ کوانٹر ویو کے دوران 36سالہ آل راؤنڈ ر نے انکشاف کیا کہ وہ سٹریٹ کرکٹ کے دوران فاسٹ باؤلنگ کیا کرتے تھے ، تقریبا گیا رہ یا بارہ سال کی عمر میں وہ ایک دن باؤلنگ کررہے تھے کہ گیند بلے باز کے سر پر زور سے لگا ، اس وقت سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محتثم رشید انہیں باؤلنگ کرتا دیکھ رہے تھے ،انہوں نے مشورہ دیا کہ تمہیں فاسٹ باؤلر بننے کی بجائے سپنر بننا چاہیئے جس پر میں نے عبدالقادر کے سٹائل سے باؤلنگ کروانا شروع کی اوریوں میں فاسٹ باؤلر سے سپنر بن گیا ۔

یاد رہے کہ شاہد آفرید ی نے 2006ء میں فیصل آباد میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ کے دوران نئی گیند سے فاسٹ باؤلنگ کی تھی اور اس دوران انہوں نے بھارتی اوپنر وی وی ایس لکشمن کے ہیلمٹ پر گیند بھی مار ا تھا ۔