لاہور : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) : انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو مغل پورہ ، ٹاؤن شپ، واپڈا ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے مزید تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :